تازہ ترین خبریں

عبدالملک الحوثی: یمن پر حملے کرنے والوں میں صہیونی بھی شامل ہیں

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے گذشتہ روز اپنے خطاب میں کہا صہیونی دشمن یمن پر حملوں میں شریک ہیں کیونکہ وہ یمن پر حملے کرنے والی افواج کو عسکری تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا صہیونی لابی امت اسلامی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔
عبدالملک الحوثی نے حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں کہ مشرق وسطی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ صرف صہیونیوں اور امریکیوں کے مفاد میں ہے۔
تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ملت یمن کو اس وقت شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل کی فتنہ انگیزیوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا سعودی عرب کو اپنے ہمسایہ ملک یمن پر حملوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
عبدالملک الحوثی نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ملت یمن نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور اب بھی علاقے کو ملت یمن سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ملکت یمن اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close