تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

سعودی عرب حکام نے 138پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا

 

سعودی عرب حکام نے 138پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرکے اسلام آبادبھیج دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب حکام نے 138پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرکے اسلام آبادبھیج دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گذشتہ روز جدہ سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 722سے 138پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا گیا جن کے بارے بتایاجاتاہے کہ مذکورہ افرادکے ویزوں کی میعادختم ہونے پرسعودی حکام نے انہیں ڈی پورٹ کردیا۔

دریں اثناء ترکی سے بھی چار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھجوا دیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب پاکستانی شہری بیرون ملک مختلف مشکلات کا شکار ہوجاتےہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close