تازہ ترین خبریںدنیا

امریکا کا افغانستان میں اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

 

امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کررہا ہے، جس کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے متعلق اپنے دیے گئے بیان میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے، افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 513 اہلکار ہلاک اور 718 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 400 افغان اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سےافغان فوج اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close