ایرانتازہ ترین خبریں

فوجی پریڈ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق الاھوازیہ گروپ سے ہے، سپاہ پاسداران

 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے فوجی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق الاھوازیہ گروپ سے ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں فوجی پریڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں میں سپاہ پاسداران کے ۸اہلکار شہید اور۷ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خوزستان کے مرکزی شہراھواز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپاہ پاسداران کے ۸ اہلکار شہید اور۷ زخمی کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد فوجی پریڈ کی شان اورعظمت کو کم کرنا تھا۔ بیان کے مطابق دہشت گرد اس قسم کے حملے پہلے بھی کرچکے ہیں، گزشتہ سال راھیان نور کے قافلے پربھی فائرنگ کی گئی تھی۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close