تازہ ترین خبریںدنیا

السویداء کے مضافات میں شامی فوج کی پیشقدمی، متعدد دہشت گرد ہلاک

 

شامی فوج نے صوبہ السویداء اور دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے صوبہ السویداء کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے باقاعدہ طورپر آپریشن کا آغازکردیا ہے اور پورا علاقہ اب فوج کےمحاصرے میں ہے۔

سانا نیوز کا کہنا ہے کہ شامی سرکاری فوج صوبہ السویدا کے علاقے ”تلول الصفا” میں موجود ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

فوج نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کو چاروں طرف سے گھیرلیاہے، بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ السویدا میں تلول الصفاء نامی علاقہ داعشی دہشت گردوں کا اہم مرکز ہے۔

دیرالز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج نے سرچ آپریشن کرکے متعدد اسلحے کے گودام دریافت کرلیا ہے جس میں مختلف قسم کے خطرناک ہتھیار چھپایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شام میں اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کو بدترین شکست ہوئی ہے اوراب ملک بھر سے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close