تازہ ترین خبریںپاکستان

بھارت اور امریکا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، حامدموسوی

 

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاوسلامتی کیخلاف گھنائونی سازشوں میں مصروف امریکہ بھارت گٹھ جوڑخطرہ عظیم ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے امریکی وزیرخارجہ کے مختصردورہ پاکستان میں حکومت کوڈومورمطالبات کی فہرست تھماکر نئی دہلی یاترا معنی خیزہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔

ٹرمپ نے جب سے امریکی اقتدارسنبھالا ہے دنیائے اسلام کیخلاف گھنائونے جرائم کاارتکاب کررہاہے پاکستان اسکا خاص نشانہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویوم ختم نبوت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ امریکا پاکستان کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اورڈومورکے مطالبات کرتارہتاہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close