ایرانتازہ ترین خبریں

ایران کا ایف 5 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ جاں بحق

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول شہر میں ایف 5 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکارہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق جبکہ معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دزفول شہرمیں ایف 5 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ منوچہر فتاحی جانبحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لڑاکاطیارہ  ایف -5 دزفول فورتھ ملٹری ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گرِ کرتباہ ہوا۔

طیارے کے کو پائلٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ طیارے کو کنٹرول کیا جس کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گیا۔

کو پائلٹ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ پہلے جنگی طیارے کی رونمائی کی تھی جوکہ ایف-5 ماڈل کے قریب تر سمجھا جاتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close