تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: سیاسی دفتر پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انتخابات میں نائب صدر کے لیے حصہ لینے والے اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے دفتر پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ گرین ٹرینڈ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ‘حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا’۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘واقعے میں متعدد حملہ آور ہلاک ہوئے’۔
نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ ‘حملہ آوروں کا نشانہ انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار اور خفیہ ادارے کے سابق سربراہ امراللہ صالح تھے جنہیں عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 85 شہریوں کو بھی اندر سے باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
حملے کی فوری طور پر کسی بھی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم طالبان باغی اور داعش کابل میں سرگرم ہیں اور وہ ماضی میں بھی حملے کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں صدارتی مہم کا آغاز ہوا تھا جبکہ ووٹنگ کا عمل ستمبر کے آخر میں ہوگا۔
حملے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا امراللہ صالح حملے میں محفوظ رہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close