تازہ ترین خبریں

کابل حکومت شمالی افغانستان میں داعش کی مدد کررہی ہے، صوبہ بلخ کے گورنر کا دعویٰ

 تحریک جمعیت اسلامی افغانستان کے سربراہ  اور بلخ صوبے کے گورنرکا کہنا ہے کہ کابل حکومت شمالی افغانستان میں عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرکے داعش کو مضبوظ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تحریک جمعیت اسلامی افغانستان کے سربراہ  اور بلخ صوبے کے گورنرکا کہنا ہے کہ کابل حکومت شمالی افغانستان میں عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرکے داعش کو مضبوظ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 تحریک جمعیت اسلامی افغانستان کے سربراہ  عطامحمد نور نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کابل حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شمالی افغانستان میں داعش کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا افغان عوام عزت کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں لیکن کابل حکام قوم کے ساتھ خیانت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: کابل حکام دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی آپریشن اور تحقیق کو منظرعام پر نہیں لاتے ہیں وہ ہمیشہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عطامحمد نور کا کہنا ہے کہ کابل حکام اختلاف پھیلاؤ  اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے شمالی افغانستان خاص کر صوبہ بلخ میں داعش دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

صوبہ بلخ کے گورنر کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد تمام مسلمان کو کافر قرار دیتے ہیں اور جہاد النکاح کے نام پر عصمت دری کرتے ہیں جو نہایت شرمناک فعل ہے۔

انہوں نے کہا: داعش سمیت متعدد نام نہاد جہادی تنظمیں دین مبین اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کر کے پوری دنیا میں بدنام کررہی ہیں۔

انہوں نے افغان قومی سلامتی کونسل کے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا: جتنا پیسہ ملکی امن و امان اور سیکیورٹی کے لئے مل رہا ہے اس میں سے ایک بڑا حصہ کرپشن کا نذر ہوتاہے اور جو بچتا ہے وہ سیاسی رہنماوں کے خلاف خرچ کیا جاتاہے جو کہ افغان قوم کے ساتھ ایک بڑی خیانت ہے۔

عطامحمد نور کاحالیہ کابل دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی کونسل وسیع مالی اور دیگر وسائل سے سرشار ہونے کے باوجود کابل کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کابل حکام طالبان کو شکست دینے کے لئے داعشی دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close