تازہ ترین خبریںدنیا

عراق میں ایک درجن خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی

عراقی عدالت عالیہ نے مختلف جرائم اور بے گناہ عراقیوں کے قتل عام میں ملوث ۱۲ خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد فوری طور عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت  پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔

اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال ہی میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سرکاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close