تازہ ترین خبریں

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی گئی

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پُرتعیش طرز زندگی، برانڈڈ چیزوں کے استعمال اور بیرون ملک مہنگی شاپنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا اور ان کے اتحادی حالیہ انتخاب میں ناکام ہو گئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close