تازہ ترین خبریں

حشد الشعبی کو باقاعدہ طور پر عراقی فوج میں شامل کرنے کاحکم

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے عوامی رضاکار فورسز الحشد الشعبی کو باقاعدہ طور پرسرکاری فوج کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کو سرکای فوج میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حکم نامے کے تحت اب حشد الشعبی کو عراقی سرکاری فوج کے برابر تنخواہیں اور حقوق میسر ہونگے۔

وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد عوامی رضاکار فورسز مکمل طور پر عراقی سرکاری فوج کا حصہ ہونگے اور تمام فوجی مراعات لینے کا حقدار ہونگے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل عراقی پارلیمان میں حشد الشعبی کو سرکاری فوج میں شامل کرنے کا بل پاس کیا گیا تھا۔

حیدر العبادی نے چند روز قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا حشد الشعبی اب عراقی فوج کا ایک اہم جزء ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے العبادی سے کہا تھا عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کےبعد اب ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی سمیت تمام جنگجووں سے اسلحہ واپس لینا چاہئے جس پر عراقی حکام نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مکمل طور پر مستر کردیا تھا۔ حیدر العبادی نے امریکی وزیرخارجہ کو جوابا کہاتھا کہ حشدالشعبی ملک کا دفاع کررہی ہے اور یہ ہماری فوج کا اہم حصہ ہے۔

حشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے سے امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کو شکست دینے میں عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کا اہم کردار رہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close