تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

فلسطین سمیت تمام مسائل کا حل مسلمانوں کے اتحاد میں مضمرہے، شیریں مزاری


وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ القدس سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مسلمانوں کا اتحاد بنیادی شرط ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ یمن جنگ میں ہم نے فریق نہیں بننا۔
انہوں نے کہا تمام مسائل کے حل کے لئے اتحاد بین المسلمین ضروری ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرے۔
انہوں نے کہا القدس مظلوموں کا دن ہے‘ ہم دنیا بھر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم،فرحت اللہ بابر، سید اسد عباس نقوی،سید ناصر عباس شیرازی ،سنیٹر منظور احمد کاکڑ، مظہر برلاس، پیر صابر شاہ اور علی حسینی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close