تازہ ترین خبریں

شام میں داعشی دہشت گردوں کے مراکز پر الحشد الشعبی کےحملے

عراقی الحشد الشعبی نامی رضاکار فورسز نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے کئی مراکز پر شدید حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عراق کی مقبول رضاکار فورسز نے شام میں موجود داعشی دہشت گردوں کے کئی مراکز پر شدید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق عراقی رضاکار فورسز نے شامی سرحد کے اندر تکفیری داعشی دہشت گردوں کے کئی اہم مراکز پر گولہ باری کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے رضاکار فورسز کے حملے میں متعدد داعشی دہشت ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی فضائیہ کے ایف ۱۶ لڑاکا طیاروں نے چند روز قبل شام کی سرحد کے اندر بمباری کے داعش کے متعدد اہم خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔

عراقی فوج کے ترجمان نے ۲۵ مئی کو عراق سے متصل شامی سرحدوں پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close