تازہ ترین خبریںپاکستان

عید الفطر: کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت سیکیورٹی کی ہدایت

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا اور کہا تمام مرکزی مساجد،امام بارگاہوں اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق، آئی جی سندھ نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نمازعید کے آغازتااختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے جبکہ کڑی نگرانی،علاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام ترمجموعی امور کو بھی انتہائی مربوط اور موُثر بنائیں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون میں نماز عید کے حوالے سے1367عیدگاہوں، مساجد، کھلے مقامات، امام بارگاہوں پر5336سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ موبائل اور موٹرسائیکل پر مامور افسران اور جوان اسکےعلاوہ ہیں، ویسٹ زون میں 1652عید گاہوں،مساجد، کھلے مقامات، امام بارگاہوں پر5262افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں پولیس موبائلزاورموٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زون ساوُتھ میں نماز عیدالفطر کے حوالے سے857کے قریب عید گاہوں، مساجد،کھلے مقامات، امام بارگاہوں پرکم وبیش 2588پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے ان میں موبائلز اور موٹر سائیکل سوار افسران اور جوان بھی شامل ہیں۔

سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16640افسران اور جوان سیکیورٹی پر تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ مساجد،امام بارگاہوں، عیدگاہوں، دیگرکھلے مقامات کی مجموعی تعدادحیدرآباد، میرپورخاص شہیدبینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں3918ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close