تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستانی شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)روس کی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت پاکستانی شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق،پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

روس کی حکومت نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس سے مستفید ہوکر شائقین، روس میں رواں ماہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے میچز بغیر ویزا کے براہ راست دیکھ سکیں گے۔

میچز میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے روس کی حکومت نے پہلی مرتبہ اپنی ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے اور میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کسی کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس میں داخل ہوسکے گا۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والے

غیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close