تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل گلگت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

مقامی زرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اتوار کے روز دن 11 بجے گلگت پہنچیں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت ائیر پورٹ سے چنار باغ جائیں گے جہاں پر وہ یادگار شہداء پر حاضری دیں گے اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جس کے بعد تین منصوبوں سول سیکریٹریٹ ‘ اسمبلی کی نئی عمارت اور نلتر ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پورے گلگت بلتستان میں آرڈر 2018کے خلاف متحدہ اپوزیشن ،عوامی ایکشن کمیٹی ،وکلاء تنظیموں ،انجمن تاجران و دیگرکا احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر)محمد شفیع کا کہنا ہےکہ اسمبلی کو مینڈیٹ چرا کر آنے والوں نے یرغمال بنا کررکھا ہے گلگت بلتستان آرڈر2018میں ایک نکتہ بھی گلگت بلتستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close