تازہ ترین خبریں

بغداد میں العامری کی مقتدا الصدرسے ملاقات حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

 عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ الفتح پارٹی کے چیئرمیں ھادی العامری نے سائرون پارٹی کے چیئرمین مقتدا الصدر سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ الفتح پارٹی کے سربراہ ھادی العامری نے بغداد میں مقتدا الصدر سے ملاقات میں حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقتدا الصدر نے فوری طور پر حکومت کے قیام پر تاکید کی اور کہا تمام پارٹیوں سے ہرقسم کی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کے قیام کے لئے قومی سطح پر تمام پارٹیوں کی مشارکت اور تعاون نہایت ضروری ہے۔

العامری نے مقتدا الصدر کو انتخابات میں کامیاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے حکومت کے فوری قیام کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔

 واضح رہے کہ عراقی پارلیمانی انتخابات میں 54 سیٹیں لے کر مقتدی الصدر سرفہرست جبکہ ھادی العامری 47 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور حیدر العبادی 42 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سرفہرست ہے جبکہ ھادی العامری کی ”فتح” اور حیدرالعبادی کی ”نصر” پارٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدواروں نے حصہ لیا  اور پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close