تازہ ترین خبریں

جارج بوش کو جوتا مارنے والا عراقی صحافی پارلیمانی انتخابات میں کامیاب

امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے عراق میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے عراق میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کامیاب ہوکر رکن پارلیمان بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی صحافی منتظر زیدی بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

 المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان تھا۔

یاد رہے کہ المنتظر الزیدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر بش پر عراق کے حوالے سے جارحانہ پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے دونوں جوتے یکے بعد دیگرے پھینکے تھے ۔

عراقی صحافی کو اس جرم کی پاداش میں 9 ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑی تھی۔ کسی بھی بین الاقوامی سیاسی شخصیت پر جوتا پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ تھا جس کے بعد سے سیاست دانوں اور رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا رجحان پیدا ہوگیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close