تازہ ترین خبریںپاکستان

نگراں وزیراعظم کے نام پر فیصلہ آج ہونے کا امکان

 وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیلئے آج ملاقات کریں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ آج ملاقات کےدوران  نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ  ناموں پر غور کریں گے۔

حکومت کی5سالہ مدت اپنے اختتام کے قریب ہےاور اس سلسلے میں نگران وزیراعظم کے نام کیلئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگران  وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جومجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کونگران وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close