اسلامتازہ ترین خبریںپاکستان

ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، اعجاز قادری

 

پاکستان سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکر واضع پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔

پاکستان سنی تحریک نے ماہِ محرم الحرام کوملک گیر’’ ماہِ امن‘‘ کے طورپر منانے کا اعلان کردیا،حضرت امام حسین کے یوم شہادت کو ’’یوم پیغام حسین‘‘ کے طورپر منایاجائے گا۔

سنی تحریک کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین ع کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اورکانفرنسیں منعقدکی جائیں گی۔

پاکستان سُنی تحریک کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدثروت اعجازقادری نے کہاکہ امن دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ملک میں مکمل مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

علماء و مشائخ محرم کے دوران قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں،منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیا جائے ملک بھر کے تمام مذہبی رہنما مسلکی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی عالمی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

ثروت اعجازقادری نے کہا کہ محرم الحرام امن، محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close