تازہ ترین خبریںپاکستان

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز لینڈ کر گئی

نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئیں اور پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئیں اور پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی۔

خیال رہے کہ 20 اپریل سے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 9001 نے بے نظیر ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

پہلی آزمائشی پرواز میں قومی ائیرلائن کے افسران بھی موجود تھے۔

پہلی آزمائشی پرواز کی لینڈنگ پر ہوا بازی کے سیکریٹری نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل ملک میں شعبہ ہوا بازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے ائیرپورٹ پر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close