تازہ ترین خبریںپاکستان

عالمی میڈیا پاکستان کے روشن چہرے کو بگاڑ کر پیش کررہاہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے جو نہیں دکھایا جارہا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ دوروز قبل امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے ڈیلس میں پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات قدرے کم درجے پرہیں، دنیا تبدیلی کےعمل سے گزر رہی ہے جس کا اثرپاک امریکہ تعلقات پربھی پڑا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close