تازہ ترین خبریں

افغانستانامریکیاتحادی فوج کی بمباری میں 42 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کی بمباری میں 42 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے۔

 امریکی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ بمباری میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 جنگجو مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close