تازہ ترین خبریںپاکستان

عالمی یوم مزدور ملک بھر میں محنت کشوں کی جانب سے جلسوں کا اعلان

محنت کشوں کے عالمی دن پر مختلف ٹریڈ یونینز، صحافی، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے زیر اہتمام جلسوں کا اہتمام ہوگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پریس کلب میں جلسے سے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) رشید اے رضوی ایڈووکیٹ اور ملک کے معروف مزدور رہنما خطاب کریں گے۔

ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق صبح 11 بجےکینٹ اسٹیشن سے ریلوے ورکرز کی ریلی نکالی جائے گی جو کراچی پریس کلب کے جلسے میں شامل ہوگی۔

ایوانِ مزدور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے مزدوروں کی ریلی صبح 11 بجے نکالی جائے گی جبکہ ریگل چوک سے بھی نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی ریلی نکالی جائے گی جو کراچی پریس کلب کے جلسے میں شامل ہوں گی، دریں اثناء ریلوے ورکرزیونین کے چیئرمین منظوراحمدرضی اور جنرل سیکرٹری محمدنسیم راؤ کے مطابق 12بجے دن ریلوے ڈیزل شیڈ شاپ، کراچی کینٹ مین گیٹ پر جلسہ ہوگا، جس سے سندھ کے وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ، یونین کے مرکزی اور ڈویژنل عہدیدار منظوررضی، نسیم راؤ، غلام علی بٹ، وحیداسلم، امجدعلی خان، نیرعباسی، مظہرشاہ بخاری، غلام سرورمغل، انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرزفیڈریشن اور کے پی ٹی کے عبدالرزاق میمن خطاب کریں گے۔

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے تحت یکم مئی کو صبح10 بجے کے ایم سی ہال باا لمقابل الخدمت اسپتال اورنگی ٹائون میں محنت کشوں کا جلسہ ہوگا، جس سے جماعت اسلامی کے رہنما خطاب کریں گے،جبکہ کے آئی سی ٹی لیبریونین کے تحت شام 6 بجے کچھی مسلم سنارا ہال باا لمقابل ایدھی سینٹر میں جلسہ ہوگا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close