تازہ ترین خبریں

جوہری معاہدے کا خاتمہ امریکہ سمیت سب کے لئے پشیمانی کا باعث ہوگا، ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کا خاتمہ امریکہ سمیت سب کے لئے پشیمانی کا باعث ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کا خاتمہ تمام فریقوں کے لئے پشیمانی کا باعث ہوگا۔

حسن روحانی نے گزشتہ روز تہران کے دورے پرآئے ہوئے فرانس کے وزیر خارجہ جیان ایو لے دریان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ جوہری معاہدہ تمام فریقین کی ایمانداری اور سنجیدگی کے لئے ایک امتحان ہے اور اگر تمام فریقین اپنے وعدوں پر پابند رہیں تو یہ ایک مثبت تبدیلی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا: جوہری معاہدے کے تحفظ سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ مذاکرات اور سفارتکاری تمام مشکلات کے حل کے لئے بہترین طریقہ ہے بصورت دیگر اس معاہدے کی شکست کا یہی مطلب ہوگا کہ سیاسی عمل اور مذاکرات صرف وقت کا ضیاع ہے.

صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ہرگز جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا خواہاں نہیں ہے اوراس معاہدے کو اعتماد، باہمی تعاون،امن و سکون اور علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے موثر سمجھتا ہے۔

ایرانی صدر نے یمن کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے نفاذ، نہتے عوام کے قتل عام کی روک تھام اور مشکلات کے شکار عوام کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کیلئے کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں فرانسیسی وزیر خارجہ جیان ایو لے دریان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی متعدد رپورٹوں سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر من و عن عمل کررہا ہے لہذا فرانس بھی اس معاہدے کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close