تازہ ترین خبریں

قرآنی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں پراستعماری طاقتیں مسلط ہیں، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے قرآنی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران نے قرآنی تعلیمات پر بھرپورعمل کرکے امریکا سمیت استعماری طاقتوں کا مقابلہ کیا اور پیشرفت و ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے تہران میں پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں شریک، قاریان وحافظان قرآن اور قرآنی علوم کے ماہرین  کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا قرآن سے بے توجہی اور اس کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رہبر معظم نے فرمایابعض اسلامی ممالک قرآن کریم پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں ہی پسماندگی اور کفار کے تسلط میں گرفتار ہیں۔

امام خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک، قرآن سے تمسک نہ حاصل کرنے کے نتیجے میں ذلت و رسوائی کی بیماری میں مبتلا ہیں اور یہ جو امریکی صدر انتہائی بے حیائی کے ساتھ کہتا ہے کہ اگر ہم نہ ہوں تو بعض عرب ممالک ایک ہفتہ بھی باقی نہ رہیں، اسی بیماری کا نتیجہ ہے۔

رہبر معظم نے مزید فرمایا قرآن ہم سے کہتا ہے کہ مومنین کوچاہئے کہ کفر اور دنیا کی خودسر طاقتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ جائیں ورنہ ذلت و رسوائی، بے راہ روی، خونریزی اور پسماندگی کا شکار ہوجائیں گے۔

آپ نے فرمایا کہ قرآن ہم سے کہتا ہے کہ مومنین ایک دوسرے سے متحد رہیں، رشتہ ولایت سے جڑے رہیں، اور محاذ کفر سے کوئی رابطہ اور تعلق نہ رکھیں، لیکن افسوس کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت سے رابطہ رکھتے ہیں اور قرآنی احکام پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں جنگ اور وحشیانہ جرائم سے دوچار ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یمن کے عوام کے حالات کو دیکھیں کہ کیسی مصیبت میں گرفتار ہیں، ان کی شادی کی تقریب عزاداری میں تبدیل ہوجاتی ہے، اسی طرح افغانستان، پاکستان، اور شام کی حالت کو دیکھیں، یہ تمام مسائل اس لئے ہیں کہ مومنین کے درمیان ولایت و اخوت فراموش کردی گئی اور قرآنی احکام پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، (قران کریم پر عمل کرنے کے نتیجے میں ہی) چالیس سال سے سامراجی طاقتوں کی زور و زبردستی کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے، سامراجی طاقتیں اس نظام کو نابود کردینا چاہتی تھیں لیکن اس نظام کی پیشرفت و ترقی اور طاقت و توانائی میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔

    قرآن ہم سے کہتا ہے کہ مومنین ایک دوسرے سے متحد رہیں، رشتہ ولایت سے جڑے رہیں، اور محاذ کفر سے کوئی رابطہ اور تعلق نہ رکھیں۔

آپ نے حفظ و قرائت قرآن کو قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تمہید قرار دیا اور نوجوانوں کو حفظ و قرائت قرآن کو اسی نقطہ نگاہ سے دیکھنے کی ہدایت کی۔

امام خامنہ ای نے کہا  اگر حفظ و قرائت قرآن کو اس پر عمل کرنے کی تمہید قرار دیا جائے تو یقینا اسلامی دنیا کا کل یعنی مستقبل آج سے بہتر ہوگا اور پھر امریکا امت اسلامیہ اور اسلامی ملکوں کے لئے نہ حدود کا تعین کرسکے گا اور نہ ہی انہیں دھمکی دے سکے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close