تازہ ترین خبریں

متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی

یمنی فوج کے دفاعی سسٹم نے متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے دفاعی یونٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کو اس وقت بھاگنے پر مجبورکیا کہ جب وہ دارالحکومت صنعا پر بمباری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمن سرکاری فوج کے فضائی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی سے متحدہ عرب امارات کے ۲ ایف ۱۶ لڑاکا طیارے صنعا پر بمباری کرنے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو صوبہ صعدہ میں یمنی سرکاری فوج نے متحدہ عرب امارات کے ایک ۱۵ لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ جنوری کے مہینے میں صوبہ صعدہ میں رہائشی مکانات پر بمباری کے دوران مار گرایا گیاتھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close