تازہ ترین خبریںدنیا

غزہ: واپسی مارچ، صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

 غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 5فلسطینی مظاہرین شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ 30 مارچ 2018 سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ  فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے 30 مارچ 2018 سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close