تازہ ترین خبریںپاکستان

تفتان: ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام کا اہم اجلاس، سرحدی امور پر تبادلہ خیال

تفتان میں پاک – ایران  بارڈر حکام کے درمیان اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سرحدی علاقوں میں امن و امان سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

روزنامہ جنگ کے حوالےسے بتایاہے کہ، تفتان میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان ملاقات کے دوران مختلف سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمران ابرہیم ،کمانڈنٹ نوکنڈی رائفلزعمرستار، اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی، لیویز رسالدار اکبر خان سنجرانی اور دیگر حکام نے شرکت کی.

دونوں ممالک کے حکام نے پاک ایران سرحد پر دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے تبادلہ خیال کیا جبکہ زیروپوائنٹ ودیگر امور پر بھی چیت کی گئی.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close