تازہ ترین خبریںپاکستان

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں 2 چینی باشندوں کو ایک سال قید

عدالت عالیہ  نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں گرفتار دو چینی ملزمان کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

شیعہ ان اسلام نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  کراچی سٹی کورٹ میں اے ٹی ایم فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں دونوں چینی باشندوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ چینی باشندوں پر اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ لگانے اور صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا الزام تھا، مجرمان کو ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک نجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close