تازہ ترین خبریں

مشرقی لیبیا میں دو بم دھماکے ۳۲ افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نیتجے میں کم ازکم ۳۲ افراد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

شیعہ ان اسلام:  لیبیا کے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نیتجے میں کم ازکم ۳۲ افراد ہلاک اور دسیوں دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ مشرقی لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں ۳۲ افراد ہلاک موقع پر ہی ہلاک اور دسیوں دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ السمانی نامی علاقے میں ایک مسجد کے قریب اس وقت  کیا گیا جب لوگ نماز مغرب کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

جب لوگ زخمی اور جاں بحق افراد کو جائے حادثہ اٹھانے کے لئے جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ کیا گیا جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

دھماکے میں لیبیا وزارت اطلاعات کے اعلی اہلکار «احمد الفیتوری»  بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی شدت پسندگروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر معمر قذافی کے طویل دور حکومت کے بعد سے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال نازک رہی ہے۔ بن غازی میں ۲۰۱۴ سے ۲۰۱۷ تک مسلحانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

سن دوہزار گیارہ میں نیٹو کی مداخلت اور کرنل قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔ لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالامال اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close