تازہ ترین خبریں

سعودی ولیعہد سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے

سعودی ولیعہد ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ برطانوی سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے ہیں۔

واس کے حوالےسے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا «سلمان بن‌عبدالعزیز»  ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ نے بن سلمان کا لندن ائرپورٹ پر استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی ولیعہد بن سلمان، لندن میں ملکہ الزبتھ دوم ، برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ وفد میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العيبان، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ماجد القصبی، وزیر صحت توفيق الربيعہ، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر تعلیم احمد العيسى، توانائی، صنعت اور معدنی دولت کے وزیر خالد الفالح، وزیر ثقافت عواد العواد، معیشت اور منصوبہ بندی کے وزیر محمد التویجری، سعودی جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان وغیرہ شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close