تازہ ترین خبریں

پاکستان کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز

پاکستان میں اعضا کی پیوندکاری کے سب سے بڑے سرکاری ادارے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹرادیب رضوی کی طبیعت ناساز بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور وہ ایس آئی یو ٹی میں زیرعلاج ہیں۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ادیب رضوی کو انفلوئنزا اور سینے کے انفیکشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، آئی سی یو میں 3 دن گزارنے کے بعد ادیب رضوی کو کمرے میں منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی عمر 79 سال ہے اور وہ سندھ اسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ہیں۔

 یہ ادارہ اعضا کی مفت پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close