تازہ ترین خبریںدنیا

کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے جندالشیطان کا اہم سرغنہ گرفتار کرلیا


پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کلعدم تنظیم کا اہم سرغنہ گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  سی ٹی ڈی اوررینجرز نے پراچہ چوک شیرشاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو 2007 میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کرآیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

دہشتگرد نے مبینہ طور پر 2013 میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز اورایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا۔

واضح رہے کہ کلعدم تنظیم کا اہم سرغنہ  2010 میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close