تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ حکام سے خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم سعودی اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد مقامات مقدسہ خاص کرمدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 خیال رہے کہ بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستانی وزیراعظم سعودی قیادت سے مشورہ کریں گے۔

 ملک واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اجلاس بلایا جائےگا اور ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ طور پرردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close