تازہ ترین خبریں

عراقی فورسز نے نینوا صوبے کے مزید دو دیہات آزاد کرالیا

عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے قریب مزید دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

خبررساں ادارےالعہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ،عراقی فورسز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے داعش کی چنگل سے مزید ”ناروان” اور ”باریمائی” نامی دو دیہات آزاد کرالیا ہے۔

دوسری طرف ”کرد پیشمرگہ فورسز” نے موصل کے مشرقی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرکے داعش کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے زمین اور فضا سے باقاعدہ طور پر داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ابتدائی طور پر اسے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close