تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو حکومت جلد قومی دھارے میں شامل کرے گی، پی ٹی آئی رہنما


تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آئینی و قانونی حقوق دینے کے خواہاں ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں کاکہناہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو جلدقومی دھارے میں شامل کررہی ہے۔ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سرتاج عزیز کمیٹی نے بے وقوف بنایا۔

ا نہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امین گنڈاپور کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق ملیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحٰمن کو ٹھیکوں کے علاوہ وہاں کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

آنے والے الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کو پتہ چل جائے گا کہ گلگت بلتستان کس کا ہے۔

 واضح رہے کہ اتوار کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان،سینئر نائب صدر شاہ ناصر، عالم نورحیدر، بانی رہنما صابر حسین، نوشاد عالم اور شمس لون سمیت دیگر ہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری گلگت کی بات تو کرتے ہیں مگروہ اندرون سندھ کے حالات سے بے خبر ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close