تازہ ترین خبریں

رپورٹ/ شام؛ الزارہ علاقے میں علویوں کا قتل عام+ تصاویر

شام کے صوبہ حماۃ کے جنوبی علاقے الزارہ میں تکفیریوں نے دو روز قبل انتہائی بے دردی سے عوام الناس کا قتل عام کیا تکفیریوں دھشتگردوں نے یہ حملہ جمعرات کی صبح کو ایسے حال میں کیا کہ بچے اور عورتیں اپنے اپنے گھروں میں سو رہے تھے اور تکفیریوں نے گھروں میں گھس کر بستروں پر انہیں تہہ تیغ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے دسیوں جوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ ۲۰ عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جبکہ ۱۱۵ عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی کسی ایک تنظیم نے بھی تاحال اس دردناک واقعے کی مذمت نہیں کی ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ دھشتگردوں کے حامی سعودی عرب، ترکی اور قطر وغیرہ کو اپنی مکمل حمایت جاری ہوئے ہیں اور مسلسل انہیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الزارہ شام کا وہ علاقہ ہے جہاں کے بسنے والے تمام لوگ علوی شیعہ ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close