تازہ ترین خبریں

مصری عدالت نے 3 صحافیوں کو پھانسی کی سزا سنادی

رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے قومی سلامتی سے متعلق ریاست کی خفیہ دستاویزات کو قطر انٹیلی جنس کو فراہم کرنے کے الزام میں 3 صحافیوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کیلئے مصر میں کام کرنے والے اردنی صحافی الا عمر صبلان اور ابراہیم محمد حیلال اور اخوان مسلمین کے تحت چلنے والے خبر رساں ادارے راسد کی رپورٹر عاصمہ الخطیب کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ صحافیوں کی سزائے موت پر حتمی فیصلہ 18 جون کو سنایا جائے گا، جس کے بعد مذکورہ فیصلے پر مفتی اعظم کی حتمی رائے کیلئے اسے مذہبی حکام کو بھجوادیا جائے گا۔صحافیوں کو سزائے موت سنانے والے جج محمد شرین فہمی نے سابق صدر محمد مرسی اور متعدد دیگر کے خلاف بھی اس مقدمے میں فیصلہ مذکورہ تاریخ تک ملتوی کردیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close