تازہ ترین خبریں

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

چین کی فضائیہ کے ترجمان شین جینکو نے کہا ہے کہ شاہین پانچ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے فوجی آپریشن کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے-

انھوں نے کہا کہ پاک – چین فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شاہین پانچ تیس اپریل تک جاری رہیں گی-

چینی فضائیہ کے ترجمان شین جینکو کا کہنا تھا کہ چینی ایئرفورس، علاقے میں تمام ملکوں کے ساتھ تعاون اور گفتگو کو بڑھانا چاہتی ہے- چین اور پاکستان کے تعلقات نہایت دوستانہ ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان زبردست فوجی تعاون بھی جاری ہے-

چین، پاکستان کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے- دونوں ملک مشترکہ طریقے سے ایف سترہ جنگی طیارے بھی تیار کر چکے ہیں-

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close