تازہ ترین خبریں

صہیونی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ،۱۱۴۳ زخمی

اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ۱۱۴۳افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ہے.

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ۱۱۴۳ افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صہیونی غاصب فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے سینکڑوں نہتے مسلمانوں کوزخمی کردیاہے۔

ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے غاصب فوج کے خلاف مظاہرے کئے آل یہود نے مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں نہتے مسلمانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سرحد میں حماس کی جانب سے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج کے دوران جب کشیدگی بڑھی تو مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فوج سے تصادم ہوا جبکہ سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پانچ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔

دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ٹائرز کو نذر آتش کیا اور سرحد پر تعینات فوج پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فوج کی جانب سے فائر کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے آغاز سے اب تک ۴۲ فلسطینی شہید اور 6000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close