تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں 11 ارب 63 کروڑ مالیت کے ٹیلی کمیونیکشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے، راولپنڈی میں 5 ارب مالیت سے 200 بیڈ کے گائنی سینٹر کے قیام، سدرن پنجاب سے غربت کے خاتمے کے لیے 7 ارب سے زائد کے منصوبے اور ڈیرہ غازی خان میں ناردرن بائی پاس منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چترال، بومی، مستوج شندور شاہراہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔ شاہراہوں کی توسیع پر 16 ارب 75 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کہوٹہ روڈ منصوبے، مجوزہ بائی پاسز کے لیے 13 ارب کی منظوری، 8 ارب کی لاگت سے زیارت، مور، کیچ ہرنائی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ اور کے کے ایچ متاثرین کی بحالی، لینڈ ایکوزیشن کا 12 ارب 60 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close