تازہ ترین خبریںخبریں

صدرپاکستان کی قوم سے مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیا خریدنے کی اپیل

صدرمملکت عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اندورن ملک تیارہونے والی اشیا خریدکرملکی ترقی میں کردار ادا کریں

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ روپیہ دباؤکی زد میں ہے، قوم کوامپورٹڈ لگژری اشیا خریدنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرقوم میں اندرون ملک تیار ہونے والی اشیا کی خریداری کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے تو ملکی اقتصادی حالت بہت جلد ٹھیک ہوگی اور لاکھوں پاکستانیوں کے روزگارمہیا ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں غیرملکی اشیاخریدنے کا رجحان بہت زیادہ ہے، اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ امپورٹڈ اشیا نہایت سستے ہوتے ہیں۔

پاکستانی اقتصاد دانوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے درآمدات کی وجہ سے سینکڑوں کارخانے بند ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close