تازہ ترین خبریںدنیاپاکستانکشمیر

مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتےہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔
سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے(مقبوضہ کشمیر)میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جاناچاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 46 دنوں سے کرفیونافذ ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close