تازہ ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید دو کشمیری مسلمان شہید/ وادی بھرمیں ہڑتال


مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں آج بروز بدھ بھارتی فورسزنے نہتے کشمیری جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔
کشمیرذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔
بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف نام نہاد آپریشن کرکے مزید کشمیری جوانوں کو شہید کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کوسی آرپی ایف کےقافلے خودکش حملے کے بعد بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب آج وادی کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ اسلامی مزاحمتی قیادت کی جانب سے بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں اور دفعہ 35 اے کے خلاف 27 اور 28 فروری کو کشمیر بھرمیں عام ہڑتال کرنے کی اپیل پر آج وادی میں ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز،دکانیں اوراسکول بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close