تازہ ترین خبریں

کوئٹہ میں بم دھماکہ، 49 افراد جانبحق اور زخمی

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملک کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے جناح روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جناح روڈ پر لیاقت پارک کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔13زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دھماکے کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close