تازہ ترین خبریں

آیت اللہ نوری ہمدانی: شیخ نمر کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں/ سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران شیخ نمر باقر النمر کی آل سعود کے ہاتھوں سزائے موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا سعودی عرب اس وقت اسلام کو بدنام کررہا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ایران، عراق اور لبنان کے تمام علماء نے شیخ نمر کی سزائے موت کی مخالفت کی تھی اور ان کی سزائے موت کے حکم کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سعودی عرب نے آج ان کا سرقلم کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں اور بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا سعودی عرب کا مذہب ایک خرافاتی مذہب ہے اور سعودی عرب اسلام کو بدنام کرنے کے درپے ہے۔ یاد رہے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا کر سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close