تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک امریکا تعلقات کشیدہ، سپلائی لائن کسی بھی وقت روک سکتے ہیں، خرم دستگیر

سبکدوش وزیرخارجہ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات خراب ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان امریکی فوج کے لیے سپلائی لائن روک سکتاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات خراب ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ملک ایک دوسرے سے بات کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔

 پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہاہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان افغانستان میں موجود امریکی فوج کے لیے سپلائی لائن روک سکتاہے۔

وائس آف امریکا کو انٹرویو دینے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ اب صورت حال یہ ہے کہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر دفتر خارجہ میں آکر ہمارے اہلکاروں سے بات کرتے ہیں اور واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر امریکی محکمہ خارجہ سے بات کرتے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے رابطوں کا طریقہ نہیں اور اب پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کر رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close