تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کا جلد اجراء

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فیری سروس شروع کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔ کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر 14 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سروس کے لئے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو لے جایا جاسکے گا۔ کامران مائیکل نے کہا کہ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہو گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014 میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close